Download (7MB)
تحریک آزادی ہند میں مسلم علماء اور عوام کا کردار
تالیف: مفتی محمد سلمان منصور پوری مدرسہ شاہی مراد آباد
تعارف شخصيات: معز الدین احمد ( امارت شرعیہ بند )
صفحات: ۲۲۶
اشاعت: جون ۲۰۰۴
کتب خانہ نعیمیہ دیو بند ( انڈیا )
ندائے شاہی میں “تحریک آزادی میں علماء کے کردار“ کے عنوان سے یہ خاص سلسلہ شروع کیا گیا تھا جو ستمبر ۱۹۹۷ء سے اگست ۱۹۹۸ء تک ۱۳ قسطوں میں پایہ تکمیل کو پہنچا۔ اس میں آسان سوال و جواب کے انداز میں تحریک آزادی میں علماء حق کی جد و جہد کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ باذوق قارئین نے اس سلسلہ کو بنظر تحسین دیکھا۔ جس کی بنا پر ضرورت محسوس کی گئی کہ اسے الگ رسالہ کی شکل میں شائع کر دیا جائے۔ تاکہ سارا مواد یکجا ہو جائے۔ اور ناواقف حضرات کو ضروری معلومات حاصل ہو جائیں۔ امید ہے کہ بزرگوں کی خدمات اجاگر کرنے کے سلسلہ میں یہ حقیر کوشش قبولیت حاصل کرے گی۔ انشاء اللہ تعالی
Leave a Reply to Sheralam Cancel reply